قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کو اب تک نہ فقط اپنے حملوں میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے بلکہ اسے ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
برطانیہ کے طبی عملے کے سیکڑوں افراد نے جمعرات کی رات کو غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ کے طبی مراکز پر جارح صیہونی فوج کی بمباری کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونیوں کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، اور صیہونی فوجیوں نے بھی جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کی ہے-
حزب اللہ لبنان نے غزہ کے مظلوم عوام اور مزاحمت کے لئے اپنی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
فلسطین کے القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ٹینک صیہونی فوجیوں کے تابوت میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے نے بتایا ہے کہ صیہونی دشمن کو پہنچنے والے نقصانات اس سے بہت زیادہ ہیں جو اس نے اعلان کئے ہیں۔
غزہ پر 34 دنوں سے اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور جبالیا کیمپ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں کم از کم 30 افراد شہید ہوگئے۔
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک سو پینسٹھ اور زخمیوں کی تعداد دوہزارتین سوہوگئی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ عزالدین قسام بریگيڈ نے کہا ہےکہ اس نے صیہونی دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے اور قدس کی غاصب حکومت میں مزاحمت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی جرات نہیں ہے۔
فلسطینی استقامت میں بعض باخبر ذرائع نے خبر دی ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کی تیاری اور پلاننگ دس سال پہلے شروع کر دی گئی تھی۔