حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے امریکا اوریورپ کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے عوام کی فریاد سنیں، اور مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کرنے کے سبب غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون بند کردیں۔
یورپ میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کے صدر نے ناروے کے وزیراعظم سے ٹیلی فونی گفتگو میں حماس سے جنگ کو جمہوریت سے جنگ اور دس ہزار فلسطینی عوام کے قتل عام کو صیہونی حکومت کے لئے امریکی اسلحے اور جنگی وسائل کی ترسیل کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر اور کیمپ جنین پر، فوج کی بھاری نفری اور ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
ایوان نمائندگان نے کہا ہے کہ جو بائيڈن نے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کی ہے جسےامریکی عوام 2024 کے انتخابات میں اس مسئلے کو فراموش نہیں کریں گے۔
ہفتے کے روز امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کی سڑکوں پر عوام کی بہت بڑی تعداد نے غزہ کے عوام کی حمایت کا اعلان کیا اور انہوں غزہ کے محاصرے کے خاتمے نیز جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
واشنگٹن کی فلسطین مخالف پالیسیاں امریکی مسلمانوں کی برہمی اور صدر امریکہ کی حمایت میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان غیر مساوی جنگ تاریخ میں امر ہوجائے گی۔
رہائشی علاقوں پر صیہونیوں کی جارحیتوں اور مغربی غزہ کےعلاقے پر فاسفورس بموں کے استعمال کے جواب میں حماس کی فوجی ونگ القسام بریگيڈ نے ایک بار پھر تل ابیب کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے-
پریس ذرائع نے ہفتے کی صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی جارحیت اور غزہ میں النصیرات کیمپ پر ہونے والے حملے میں چھے فلسطینیوں کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔