اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاس جو محدود موقع ہے اگر اس سے فائدہ نہ اٹھایا تو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نئے محاذ کا کھل جانا ناگزیر ہوجائے گا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےسیاسی دفتر کے ایک رکن نے چند گھنٹوں کی جنگ بندی اور رفح گذرگاہ کھولے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک مزاحمت نے مقبوضہ عسقلان سمیت مختلف صیہونی علاقوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔
طوفان الاقصی آپریشن کے آٹھویں روز اور فلسطینی استقامت اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان جھڑپوں کے دوران صیہونیوں نے ایک بار پھر غزہ پٹی میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی میں اب تک 5 ہزار صیہونی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے نماز جمعہ کے بعد ملک گیر ریلیاں نکالیں جن میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے فلسطین کی اسلامی استقامتی محاذ کے حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی صہیونیوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کردی ہے۔
عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے خلاف ہر طرح کا اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔
امریکہ نےاپنی آنکھیں اس لئے بند کر رکھی ہیں کہ وہ بھی اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے۔
حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے مقبوضہ سرزمین میں واقع حیفا شہر کو آر ایک سو ساٹھ نامی میزائل سے نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔