ہندوستان کی 2 ریاستوں گجرات اور مدھیہ پردیش میں بے موسم بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں دو درجن سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
برطانیہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر ایک وزیر کو کابینہ سے برخواست کر دیا گيا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ہزاروں عام شہریوں کے لئے انسانی امداد کے نظام کا شیرازہ بکھر رہا ہے
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے غزہ پر صیہونی جارحیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس علاقے کا مواصلاتی نظام بحال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکہ، لبنان کو ایران اور اردن سے بجلی اور مصر سے گیس کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔
ہندوستان کی ریاست اڈیشہ میں موسلا دھار بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہندوستان نے ملکی طور پر ساختہ 700 میگاواٹ کے پہلی ایٹمی ری ایکٹر کا افتتاح کر دیا ہے، یہ ایٹمی بجلی گھر ریاست گجرات میں واقع ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بجلی کے جھٹکے دار بلوں اور مسلسل بڑھتی مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔