ایران کے محکمہ کسٹم نے اعلان کیا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے چار مہینوں میں ایران کی برآمدات و درآمدات کے اعداد و شمار کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور عراق کے بعد پاکستان، ایران کا چوتھا تجارتی شریک ملک بن گیا ہے۔
ایران اور پاکستان نے غیر قانونی تجارت کو صفر تک پہنچا کر دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری اور قانونی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ کسٹم کے سربراہ نے بتایا ہے کہ 20 مارچ سے شروع ہونے والے رواں ایرانی سال کے ابتدائی پانچ مہینے میں، 15 پڑوسی ملکوں کے ساتھ نان پیٹرولیئم اشیا کی تجارت میں 16 فیصد اضافہ ہوا اوراس کی سطح 26 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالرتک پہنچ گئی۔
ایران سے پاکستان کی درآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئيں۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان سارے معاملات اور سودے، ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں میں انجام پا رہے ہیں۔
روسی ایوان صدر نے رپورٹ دی ہے کہ صدر ولادیمیر پوتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں تہران ماسکو روابط کا جائزہ لیا۔
کیسپیئن بندرگاہ سے پہلی ریلوے کھیپ ساحلی ملکوں کے لئے روانہ کردی گئی۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔
ایران کے نگراں صدر محمد مخبر نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے لئے روسی گیس منتقلی کے منصوبے کو دونوں ملکوں کی معیشت اور پورے علاقے کے اقتصادی مفاد میں قرار دیا۔
بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد آج ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی پہنچی جہاں راشٹریہ بھون میں ان کا باضابطہ استقبال کیا گيا۔