اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر برائے صنعت و تجارت اور کان کنی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان، تمام بین الاقوامی حلقوں اور مختلف شعبوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کے حامی رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی اور ثقافتی مشترکات بھی ہیں.
چین نے امریکا سے 75 ارب ڈالر کی درآمدی اشیا پر 10 فیصد ڈیوٹی لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے جس پرامریکی صدر نے اپنی کمپنیوں کو چین چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ایران و ازبکستان نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر تاکید کی ہے۔
روس نے کہا ہے کہ ہم امریکی پابندیوں کے پابند نہیں ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران کیساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے پر زوردیا ہے۔
امریکا کی اپنے موقف سے پسپائی کے بعد دونوں ملکوں نے گزشتہ ایک برس سے ایک دوسرے پر ٹیکسوں کی گولہ باری کو روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تجارتی جنگ بندی پراتفاق کر لیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایران کے ساتھ معاشی تعاون کو بحال کرنا ہوگا.
ہندوستان کے اقتصادی اور تجارتی شعبوں کے نمائندوں اور ایران کی پارلیمنٹ کے بعض ممبران کے اجلاس میں ایران اور ہندوستان کے تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
عراقچی نے ایران اور سویڈن کے مابین سیاسی ڈائیلاگ کے چوتھے دور کے موقع پر اسٹاک ہوم میں سویڈش وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔
ایران کے شہر زاہدان سے پاکستان کے شہر کوئٹہ تک ریل کے راستے مختلف اشیا اور مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ چھے مہینے کے دوران پچھلے برس اسی مدت کے مقابلے میں چالیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔