ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گروپ سات کے وزرائے خارجہ کے ٹوکیو اجلاس کے اعلامیے اور جاپان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ و ودفاع کے مشترکہ بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چند ممالک نے اقوام متحدہ کو یرغمال بنا کر، نسل پرست اور مجرم اسرائیلی حکومت کے مفادات پر بین الاقوامی امن و سلامتی اور انسانی حقوق کو قربانی کر دیا ہے۔
ایران نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ قتل عام کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داری پر فوری طور پرعمل کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صحافیوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی بیدار ضمیر اتنے جرائم کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا۔
روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ یورپ میں اگر ایٹمی میزائل تعینات کئے گئے تو روس کی جانب سے بھی جوابی اقدام عمل میں لایا جائے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیاں جاری رہنے کی صورت میں علاقے کے حالات بدتر اور کنٹرول سے خارج ہوسکتے ہيں۔
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ یورپ میں ماسکو، نیٹو کی فوجی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بیجنگ کے خلاف امریکی اقدامات کا ٹھوس جواب دیا جائے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ آج ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ انجام پا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا ہے کہ بیلجيم کی حکومت کس طرح سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دعووں کے ساتھ دہشت گرد تنظيم ایم کے او کے سرغنہ کی اپنے ملک میں میزبانی کر سکتی ہے؟