ترکیہ کے اخبار میللی قازئتہ کے ایڈیٹر مصطفی کورداش کے کہنے کے مطابق صرف 7 اکتوبر سے 200 سے زیادہ بحری جہازوں نے ترکیہ کی بندرگاہوں سے خوراک، فولاد اور تیل اسرائیلی بندرگاہوں تک پہنچایا ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ میں دوٹوک الفاظ میں کہتا ہوں کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکیہ کے صدور نے ازبکستان میں منعقدہ ایکو کے اجلاس کے موقع پر فلسطین کے تعلق سے تفصیلی مذاکرات میں، ریاض میں اسلامی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں موثر اور عملی فیصلے کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او کا تاشقند سربراہی اجلاس غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی عوام کے سوگ کے اجلاس میں تبدیل ہوگیا۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کے طور پر ترکیہ کے عوام نے اینجرلیک فوجی اڈے کے اطراف میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔
مولانا فضل الرحمن حماس کے رہنماوں سے اہم ملاقاتوں کے لئے قطر پہنچ گئے، وہ غزہ متاثرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر جنگ فوری طور پر نہ روکی گئی تو ہر لمحہ پورے علاقے میں پھیل سکتی ہے اور اس کی ذمہ داری امریکا اور صیہونی حکومت پر ہوگی۔
ترکیہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ غزہ پر بمباری روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر قابض صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے بعد ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نیٹو کے فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش کی۔
صدر ایران نے ترکیہ اور روس کے صدور سے ٹیلیفون پر گفتگو میں تاکید کی ہے کہ غزہ میں صیہونی جارحیت بند کرانے کےلئے ہر سکنڈ کی خاص اہمیت ہے۔