اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں خونریزی بند اور علاقے میں امن قائم ہو۔
روزنامہ گارڈین نے اپنے تجزیئے میں لکھا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے لئے امریکی مطالبے کو مسترد اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو شہید کرکے بائيڈن کی پوزیشن مشکوک بنا دی ہے۔
مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے یہودیوں کے سب سے بڑے دینی رہنما نے غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے صیہونی حکومت کی جانب سے کوشش کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
روس کے صدر نے کہا ہے کہ یوکرین اگر دور مار میزائلوں سے روس میں مغربی مد نظر اہداف کو نشانہ بناتا ہے تو جنگ کی ماہیت بالکل تبدیل ہو جائے گی ۔
اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت بند کرانے اور غزہ کے مکینوں تک خوراک اور ادویات کی ترسیل کے لئے اقدامات کرے-
دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کے مظاہرے بڑھنے کے ساتھ پولیس نے 84 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تحریک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایک ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز سے پوری طرح متفق ہے۔
تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا ہدف غزہ میں جنگ جاری رکھنا ہے۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے جنگ بندی سے متعلق امریکہ کی نئی تجویز مسترد کر دی ہے۔