Mar ۰۹, ۲۰۲۶ ۰۰:۴۸ Asia/Tehran
  • آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای ، اسلامی جمہوریہ ایران کے تیسرے رہبر بن گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس خبرگان نے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو تیسرے رہبر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  مجلس خبرگان رہبری نے ایک  باضابطہ بیان جاری کرکے اس کا اعلان کیا ہے ۔ 

ایران کی ماہرین کونسل نے بھاری اکثریت سے انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا تیسرا رہبر منتخب کیا ہے۔ 

اس بیان کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کی شریف اور آزاد قوم پر سلام اور اللہ کی رحمتیں نازل ہوں۔

ماہرین کونسل  حضرت آیت‌الله العظمی امام خامنه‌ای (قدس اللہ نفسه الزکیہ) کی شہادت اور دیگر معزز شہداء خصوصاً میناب کے شجرہ طیبه اسکول کی بہادر طالبات اور مسلح افواج کے بلند پایہ کمانڈروں کی قربانیوں پر تعزیت پیش کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔

اس کونسل نے رہبر معظم کی شہادت کی خبر کے فورا بعد، شدید جنگی حالات اور دشمنوں کے براہِ راست خطرات اور ماہرین کونسل کے دفاتر پر بمباری کے باوجود، جس میں کئی عملہ اور حفاظتی ٹیم کے ارکان شہید ہوئے، نظام اسلامی کے رہنما کے انتخاب اور تعین میں کوئی تاخیر نہیں کی۔

آئین اور داخلی قواعد کے مطابق اجلاس کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے تاکہ ملک میں رہبری کا خلا پیدا نہ ہو۔ 

قائد انقلاب کا انتخاب کرنے والی ماہرن کونسل  ولی فقیہ کی اعلی حیثیت اور جمہوری اسلامی نظام میں رہبری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ 47 سالہ حکمت اور عزت، آزادی اور اقتدار پر مبنی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس کونسل نے آج کے خصوصی اجلاس میں آئین کی شق 108 کے تحت تفصیلی جائزہ اور شرعی فریضہ کی روشنی میں آیت‌الله سیدمجتبی حسینی خامنه‌ای حفظہ اللہ کو ایران کے مقدس جمہوری اسلامی نظام کے تیسرے رہنما کے طور پر منتخب اور متعارف کرتی ہے۔ 

آخر میں، شق 111 کے تحت قائم عارضی کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ملت ایران خصوصاً علمی اور علمی حلقوں کو نئے رہبر کے ساتھ بیعت اور ولایت کے محور میں اتحاد قائم رکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے ملک اور عوام پر ہمیشہ عنایت فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

ماہرین کونسل

18 اسفند 1404 شمسی / 9 مارچ 2026ء

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس