وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر جنگ فوری طور پر نہ روکی گئی تو ہر لمحہ پورے علاقے میں پھیل سکتی ہے اور اس کی ذمہ داری امریکا اور صیہونی حکومت پر ہوگی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ دوحہ میں فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات اور غزہ میں عام شہریوں خاصطور سے عورتوں اور بچوں کے بہیمانہ قتل عام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے امیر قطر سے ہونے والی ملاقات میں غزہ کے مظلوم و نہتھے عوام کے خلاف جاری صیہونی وحشیانہ جارحیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت کرتے ہیں اور اس سے کبھی انکار بھی نہیں کریں گے، لیکن الاقصیٰ طوفان آپریشن سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران جنگ میں وسعت نہیں چاہتا اور حماس کی سیاسی حمایت کررہا ہے، علاقے کے حالات کو انتہائی پیچیدہ قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، فلسطین اور غاصب اسرائیل کے درمیان جنگ میں شدت آنے اور اس علاقائی بحران کے مزید تیز ہونے کے پیش نظر، بین الاقوامی سطح پر بات چیت کے لئے نیویارک پہنچے ہیں-
ایران کے وزیر خارجہ کے مطابق 3+3 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی، صیہونی حکومت کے جرائم اور لوگوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کا دفاع تمام ابراہیمی مذاہب کے ماننے والوں کا فرض ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنی جنوبی افریقا کی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خبردار کیا کہ غزہ کے حوالے سے پورا علاقہ بارود کے ڈھیر پر ہے۔