آرمینیا کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی کی بھرپور مخالفت کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا۔
ہندوستان نے سپر آٹھ کے پہلے میچ میں افغانستان کو سینتالیس رن سے شکست دے دی ۔ جبکہ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا۔
امریکی کانگریس کے ایک ڈیموکریٹ رکن نے صیہونی وزیر اعظم کو کانگریس سے خطاب کی دعوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے اسے امریکی کانگریس سے خطاب کی دعوت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔
امریکی سینٹرل کمان سینٹکام نے یمن کی مسلح افواج کے دو شہباد اور کنٹرول سسٹم پر حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
روس اور شمالی کوریا نے جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا معاہدہ کرلیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ ملاقات میں ماسکو کی پالیسیوں کی پیونگ یانگ کی جانب سے غیر مشروط حمایت کی قدردانی کی ہے - کیم جون اونگ نے بھی روس کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون کی تقویت کے لئے اپنا عزم ظاہر کیاہے
فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کی مذمت میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
اقوام متحدہ نےغزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد پر فوری طور پرعمل درآمد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے رکن ممالک جوہری ہتھیاروں کی تیاریوں میں مصروف ہيں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلا دیش نے نیپال کو اکیس رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔