عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرامریکہ نے ایک مرتبہ پھر صیہونی حکومت سے ہم آہنگ موقف کا اظہار کیا ہے۔
روس نے کہا ہے کہ طالبان حکومت جب تک ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل پر مبنی اپنے وعدے پر عمل نہيں کرے گی ، ماسکو اسے سرکاری طور پر تسلیم نہيں کرے گا۔
عالمی عدالت انصاف نے غزہ نسل کشی کیس معطل کرنے کی اسرائیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کیخلاف نسل کشی کیس خارج نہیں کریں گے۔
انسانی حقوق کے یورپی مبصرین نےغزہ میں ایک سو بیس اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے۔
روس کے ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس، یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کے لئے آمادہ ہے اور وہ سفارتکاری کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کئے جانے کو ترجیح دیتا ہے۔
چین کے صوبے جیانگ شی میں دکانوں میں آگ لگنے سے انتالیس افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔
شمالی کوریا نے اسٹریٹیجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ہندوستان میں اپوزیشن اتحاد کو آج اس وقت شدید دھچکا لگا جب ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی نے آئندہ عام انتخابات میں اکیلے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
روسی طیارہ حادثے کی ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے، 65 یوکرینی قیدیوں کو لے جا رہا روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے پر سوار سبھی افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جرمنی میں ریل ڈرائیوروں کی یونین نے بدھ سے پیر تک 6 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔