دنیا کے مختلف شہروں میں غزہ کی استقامت کے عنوان شروع ہوا کمپین
دنیا کے محتلف شہروں میں مختلف ملکوں کے شہریوں کی شمولیت سے غزہ کی استقامت کے عنوان سے کمپین چلائی گئی ۔
سحرنیوز/دنیا: ہمارے نمايندے کی رپورٹ کے مطابق اس کمپین میں شریک ترکی کے شہریوں نے استنبول کے کایا شہیر اسکوائر پر فلسطینیوں کی حمایت اورغزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت میں مظاہرہ کیا۔ دریں اثنا فرانس کے ٹی آر ٹی، ٹی وی چینل نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی عوام نے غزہ کے عوام کی حمایت اور یورو لینکو کمپنی کے خلاف مظاہرہ کیا جو اسرائیل کو ہتھیاروں کے وسائل سپلائی کرتی ہے۔
فلسطین انلائن چینل نے ایک ویڈیو رپورٹ میں دکھایا ہے کہ فلسطین حامی کارکنوں نے بریسلز میں ایکسل علاقے کی بلدیہ کی عمارت کے سامنے اجتماع کیا اور مقبوضہ فلسطین میں ایکسل اور مگیڈو کے جاری تعاون کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اردن کے کرک شہر کے عوام نے بھی غزہ کے عوام کی حمایت میں اور جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ کلاسیں شروع ہونے کے پہلے ہی دن نیویارک کے ایف آئی ٹی مرکز کے فلسطین حامی طلبانے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگ و جارحیت کی مذمت میں مظاہرہ اور جنگ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا اور ایف آئی ٹی کی جانب سے اسرائیل میں سرمایہ کاری بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔