Sep ۰۷, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران نے ایک بار پھر سبھی ممالک اور بین الاقوامی اداروں کو انکی اخلاقی انسانی اور قانونی ذمہ داری کی یاد دہانی کرائی

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ سبھی ممالک اور بین الاقوامی ادارے ، اخلاقی انسانی اور قانونی لحاظ سے غرب اردن میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تکرار کو رکوانے کے پابند ہیں۔

 سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایکس پر لکھا کہ خبروں کے مطابق صیہونی حکومت نے غرب اردن کے شہر طولکر م پر چار روز اور جنین کیمپ پر دس روز تک حملے و جارحیت کرنےکے بعد جنین اور طولکرم کے کچھ علاقوں سے پسپائي اختیار کر لی ہے۔

ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ غزہ کے تمام بنیادی ڈھانچوں اور سروسز کی تباہی و بربادی کے بارے میں منظر عام پر آنے والے ویڈيوز سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت ، استقامت پر کامیابی حاصل کرنے سے مایوس ہوچکی ہے اور وہ فلسطینی علاقوں کو تباہ و برباد کرنے کی اسٹریٹیجی پر عمل پیرا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اور بین الاقوامی ادارے اخلاقی ، انسانی اور قانونی لحاظ سے غرب اردن میں صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے پابند ہیں۔

 

ٹیگس