Sep ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • غزہ جنگ جیتنے کا دعوا کرنے والے نتن یاہو کے تازہ بیان نے سب کو چونکایا

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین اور اردن کی سرحد پر واقع الکرامہ میں صیہونیت مخالف کارروائی اور اس کارروائی میں تین صیہونیوں کی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی زیر قیادت تحریک مزاحمت نے صیہونی حکومت کا محاصرہ کر رکھا ہے اور مقبوضہ فلسطین اب خانہ جنگی سے دوچار ہوتا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے اتوار کے روز الکرامہ میں صیہونیت مخالف کارروائی کے بعد ایک بیان میں جو نتن یاہو کی عاجزی و ناتوانی اور بے بسی کا عکاس رہا ہے، مقبوضہ فلسطین کو، محور استقامت میں محصور قرار دیا اور اعلان کیا کہ محور استقامت کی قیادت ایران کر رہا ہے۔

نتن یاہو نے صیہونی حکام میں بڑھتے ہوئے اختلافات اور تحریک استقامت کے مقابلے میں جھکنے اور جنگ بندی قبول کرنے کے دباؤ نیز غزہ کے خلاف فوجی کارروائی کا کوئی بھی مقصد پورا نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ ان کی کابینہ جنگی اہداف کے حصول پر کار بند ہے، جس میں حماس کو ختم کرنا، قیدیوں کو واپس لانا اور غزہ کی جانب سے پھر کبھی کوئی خطرہ پیدا نہ ہونے پر اطمینان کا حصول شامل ہے۔

 

ٹیگس