افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکہ ہوگیا جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔
بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت گردانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے سات امریکی شخصیات اور پانچ اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
صدر ایران نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف دونوں ملکوں کی مشترکہ جدوجہد قابل تعریف ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
بلوچستان کے شہرنوشکی میں دہشتگردوں نے مسافر بس کے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا ۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اپنے گن مین سمیت جاں بحق ہو گئے۔
ایران کے نائب وزیر داخلہ نے چابہار اور راسک میں جھڑپوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا بتایا کہ دہشت گردوں کا ہدف IRGC کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرنا تھا، لیکن وہ اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہوسکے اور تمام دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستان نے چابہار اور راسک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور انداز میں مذمت کی ہے۔