طوفان الاقصی آپریشن کے پینسٹھویں دن غاصب صیہونی حکومت نے امریکی حمایت سے اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری رکھا اور اتوار کی علی الصبح المغازی، البریج اور النصیرات کیمپوں پر وحشیانہ حملے کئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر غاصب اسرائیلی فوج کی بربریت میں فلسطینی شہدا کی تعداد 17,400 سے تجاوز کر گئی ہے اور 46,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
غرب اردن کے علاقوں پر جارح اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم اٹھارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت اور چار دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
فلسطینی پناہ گزينوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی یواین آرڈبلیو اے کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد مزيد چھے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو سکتے ہيں۔
غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ اور جنوب میں خان یونس پر شدید فضائی حملے اور گولہ باری کی ہے۔
تل ابیب کے صیہونی باشندوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرکے، فلسطینی مزاحمت کے راکٹوں سے اپنی جانوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔
نائیجرین فوج کے حادثاتی ڈرون حملے میں 151افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے، سات اکتوبر سے اب تک جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سولہ ہزار دو سو پچاس بتائی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن پر اپنے حملے تیز کردیئے ہيں جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔