غزہ کے شہدا کی تعداد بڑھ کر 16250 ہوگئی
فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے، سات اکتوبر سے اب تک جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سولہ ہزار دو سو پچاس بتائی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی انفارمیشن سنٹر نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ پر ستتر مرتبہ وحشیانہ حملے کئے ہيں اور فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے جس کے نتیجےمیں ایک ہزار دوسو چالیس فلسطینی شہید ہوئے ہيں اور مجموعی طور پر اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد سولہ ہزار دو سو پچاس ہوگئی ہے۔ المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے غزہ کی پٹی کے لئے فوری طور پر امدادی سامان درآمد کئے جانے، اور شہری دفاع کی ٹیموں کےلیے ضروری آلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہداء کی لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جا سکے۔ غزہ میں فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے عرب ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج کے لیے فیلڈ ہسپتال غزہ میں قائم کریں۔