غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی شدید بمباری، سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
طوفان الاقصی آپریشن کے پینسٹھویں دن غاصب صیہونی حکومت نے امریکی حمایت سے اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری رکھا اور اتوار کی علی الصبح المغازی، البریج اور النصیرات کیمپوں پر وحشیانہ حملے کئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے مختلف رہائشی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں اور غاصب صیہونی فوجیوں نے اتوار کی علی الصبح المغازی، البریج اور النصیرات کیمپوں پر وحشیانہ حملے کئے اور عام شہریوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں المغازی کیمپ میں رہائشی مکانات پر وحشیانہ حملے کئے جس میں متعدد بےگناہ اور نہتے فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے۔ ادھر البریج کیمپ پر جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سات ہوگئی ہے جبکہ متعدد دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ النصرات پر بھی صیہونی جارحیت میں تین فلسطینی شہید اور کئی دیگر دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے غزہ کے سواحل سے توپ دار بوٹوں سے گولہ باری بھی کی ہے۔