Nov ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے صیہونی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غزہ میں عورتوں اور بچوں کا قتل عام بند کئے جانے پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹوں کے مطابق ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم حکومت اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زيادہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔ دنیا، ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان تمام اقدامات کی نظارہ گر ہے۔ ہم فلسطین میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ، پسماندگان، ڈاکٹروں اور ان بچوں کے اظہار خیالات سن رہے ہيں کہ جنہوں نے اپنے والدین کھودیئے ہيں۔ انہوں نے کولمبیا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا عورتوں، اور بچوں کے قتل عام کی گواہ ہے۔ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے، ٹروڈو کا اسرائیل کے خلاف یہ سب سے سخت بیان ہے۔

ٹیگس