ایران کی ہلال احمر سوسائیٹی کی امدادی ٹیم پہلی ایسی غیر ملکی امدادی ٹیم ہے جو مغربی افغانستان میں زلزلہ زدہ علاقوں میں ملبے تلے دبے زندہ افراد کا پتہ لگانے والے وسائل کے ساتھ مغربی افغانستان پہنچی ہے۔
افغانستان میں 2 روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 425 ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبے ہرات میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانوں کے ضیاع پر طالبان کی عبوری حکومت اور دوست و ہمسایہ ملک کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔
افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ہندوستان میں دارالحکومت دہلی سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔
فٹبال کی دنیا کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش کے زلزلہ متاثرین کے دل جیت لئے، معروف فٹبالر نے اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا۔
مراکش میں جمعہ کی رات آنے والے بھیانک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
مراکش میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
ماہرین ارتعاش ارض کا کہنا ہے کہ مراکش میں آنے والے زلزلے کی شدت 25 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی۔
مراکش میں بدترین زلزلہ، مراکشی فٹبالرز مدد کے لئے میدان میں آگئے۔