چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی
Jan ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے چین میں زلزلے کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایکس سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے پیغام میں صدر مسعود پزشکیان نے دوست ملک چین کے عوام بالخصوص زلزلے کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبت میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے انسانی المیے پر بہت زیادہ دکھ اور افسوس ہوا۔ صدر مملکت نے چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے لیے ایران کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ چین کے دور افتادہ ضلع تبت میں منگل کی صبح 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 126 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ 3 ہزار مکانات بھی تباہ ہوگئے۔