سوڈان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران اور خرطوم نے سفارتخانوں کی بحالی کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اسرائیل کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی کارروائی میں تہران کی فوجی طاقت کا اعتراف کیا ہے۔
روم میں ایرانی سفیر نے شام میں ایرانی سفارت خانے کے خلاف صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کے دفاعی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت کی شر انگیزیاں جاری رہیں تو ہم اسے دندان شکن جواب دینگے۔
ترکیہ کے صدر نے جارح صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جوابی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے اس جارح اورغاصب حکومت کے حمکرانوں کو ہی مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف حملے کے ذریعے خطے میں کشیدگی میں مزيد اضافہ نہ کرے کیونکہ علاقائی تصادم کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل کو ایران کے پیچیدہ جوابی حملے اور پیشرفتہ ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑا۔
اسرائیل میں خوف کی فضا ہے اور تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔
تل ابیب میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی مسائل کے پیش نظر اس نے اپنے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی مقبوضہ علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے سات سفارتخانے حملے کے خوف سے خالی کرالئے گئے ہیں۔