ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس بنکر میں طلب کرلیا ہے۔
اسرائیل پر سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔
پاسداران انقلاب اسلامی: اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ اور شہید نیلفروشان کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا
ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے حزب اللہ لبنان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سپاہ نیوی کے زون ٹو کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ خلیج فارس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی آبی سرحدوں کی حفاظت کے لئے سپاہ نیوی جدید ترین فوجی اور دفاعی وسائل سے لیس ہوگئی ہے
ایران کی انٹیلی جنس کے ہاتھوں اتوار کو اس وقت بڑی کامیابی لگی جب ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ بنانے والے صیہونی حکومت کے 12 جاسوسوں کو 6 صوبوں سے گرفتار کر لیا۔
ایران کے سیکورٹی اداروں نے کردستان میں مریوان سرحد سے ملک میں داخل ہونے والی دہشت گرد ٹیم کو تہس نہس کردیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ لبنان میں انجام پانے والی حالیہ دہشت گردانہ کارروائیاں، صیہونی حکومت کی پے درپے شکست اور لاچاری کا ثبوت ہیں اور اس سفاک اور جرائم پیشہ حکومت کو بہت جلد اپنی اس دہشت گردی کا دنداں شکن جواب ملے گا۔
ایران کے چمران-1 سیٹلائٹ نے خلا سے سگنل بھیجنا شروع کر دیا ہے۔
آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں بلکہ آگے بڑھتے رہیں گے۔