برطانیہ کے سابق وزیراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں ان کے ذاتی باتھ روم سے جاسوسی آلات برآمد ہوئےتھے۔
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے طلب کرلیا گیا۔
ڈی چوک کے اطراف میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے۔
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
بلوچستان کے علاقے ژوب اور خاران میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر مسلح افراد کے حملے میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
عبرانی ذرائع نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد کے قریب میزائل حملے کی خبر دی ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسنددوں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار اور 6 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے اور مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔