پاکستان میں ضمنی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کی 5 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کی بھرپور حمایت کی ہے ۔
ہندوستان نے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے اڑی میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادینے کا دعوی کیا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جنوبی مشرقی سرحدی شہروں راسک اور چابہار میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے جس کے دوران 18 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ۔
ہندوستان میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے تعلق سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہرتربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
الیزا پیلس نے ماسکو کے قریب دہشتگردانہ حملے کے بعد اور پیرس اولمپک قریب ہونے کے پیش نظر فرانس میں دہشتگردی کے حوالے سے ہائی الرٹ کی سطح بڑھا دی ہے۔