پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ فضائی جارحیت کو دمشق کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے
غاصب صیہونی حکومت کے گزشتہ شب شام پر متعدد حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد تینتالیس ہو گئی ہے جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہیں۔
شام میں ایک بار پھر امریکی دہشتگردوں کے ایک اڈے پر راکٹ حملے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے شام پر اسرائیلی حملے بند کئے جانے اور یہاں سے سبھی غیر قانونی غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے شام کے خلاف یک جانبہ اور غیر انسانی پابندیوں کو اس ملک کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ غیر انسانی پابندیاں فورا ختم کی جائيں۔
دنیا کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران کے نئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کر کے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں شام اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کی روش کو ایران کی نئی حکومت میں بھی جاری رہنے پر زور دیا ہے۔
شام کے شمالی علاقے دیر الزور میں واقع کونیکو گيس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ ہوا ہے۔
صیہونی فوج نے شام کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر حملے کئے ہیں ۔