صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار کی شلم کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ایران اپنی سرزمین کے خلاف جارحیت برداشت نہیں کرتا ہے۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائيلی حکام جانتےہیں کہ کسی بھی طرح کی حماقت کی صورت میں انہیں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
کل پانچ نومبر بروز منگل امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں امریکی عوام آئندہ چار برسوں کے لئے اپنے صدر کا انتخاب کریں گے۔
صدر مملکت نے شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام میں انہیں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
صدر ایران نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن قوم اور ملک کے حقوق کا دفاع کریں گے اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا مناسب جواب دیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے صیہونی حکومت کی جارحیت میں چارفوجیوں اور تفتان میں ہوئے دہشتگردانہ حملے میں دس پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے جارحین کو منھ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ترکش ایئرلائن کی پرواز نمبر ٹی کے 711 پر استنبول روانہ ہوگئے۔
روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر نے مختلف ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔
صدر مملکت مسعود پزشکیان نے حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی رہبر انقلاب اسلامی، لبنان اور فلسطین کے سرفراز عوام اور استقامتی محاذ میں ان کے ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
روس کے کازان شہر میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر مملکت مسعود پزشکیان نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقت کی۔
صدر پزشکیان نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔