روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ریاض میں یوکرین اور اس کے مغربی حامی ملکوں کے نمائندوں کے خفیہ اجلاس کو ایک تشہیراتی حربہ قرار دیتے ہوئے اس اجلاس کے انعقاد کی مذمت کی ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ چند برسوں میں دنیا کی 3 بڑی اقتصادی طاقتوں میں شامل ہوجائے گا۔
ایکواڈور میں جیل سے ایک گینگ کے خطرناک سرغنہ کے فرار ہونے کے بعد خانہ جنگی کی صورت حال ہے لہٰذا ملک میں ہنگامی حالت اور کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا ہماری سیکیورٹی اور قومی اقتداراعلی کے لئے خطرہ بنے گا تو ہم اسے تباہ کرنے میں ایک لمحہ بھی نہيں سوچيں گے۔
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کی ترقی و پیشرفت کو دہشت گردی سے نہیں روکا جاسکتا۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے سابق معاون الیکسی آریسٹووچ نے کہا ہے کہ، کیف کو خود کو مزید ذلیل و رسوا ہونے سے بچانا چاہیے۔
ہندوستان کی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی کی دوسری بھارت جوڑو یاترا کے لوگو اور سلوگن کی رونمائی کردی۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ حق کی کامیابی اور باطل کی نابودی وعدۂ الہٰی ہے۔
سانحۂ کرمان پر دنیا کے مختلف ملکوں کے رہنماؤں، سربراہوں اور تحریکوں و نتظیموں کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے حامی دنیا کے 54 ممالک، زیلنسکی حکومت کو دوسوتین ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد دے چکے ہيں ۔