Jan ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے درمیان مشترکہ جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط، تہران اور ماسکو کے لئے تاریخی دن

ایران اور روس کے صدور مسعود پزشکیان اور ولادیمیر پوتین نے جمعہ 18 جنوری 2024 کو کریملن ہاوس میں ایک تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے۔

سحرنیوز/ایران:  ماسکو میں موجود ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کے درمیان مشترکہ جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ ایک تمہید اور 47 شقوں پر مشتمل اس معاہدے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ماسکو کے سرکاری دورے کے دوران  پزشکیان اور روس کے صدر پوتین نے دستخط کیے یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو دونوں ممالک کے صدور کے بقول تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون  خاص طور پر اقتصادی شعبے میں نئے قسم کے تعلقات کا آغاز ہے۔

یہ تقریب ایران و روس کے اعلی وفود کی شرکت میں منعقد ہوئی اور اس کی سربراہی دونوں ملکوں کے صدور کر رہے تھے۔

 

ٹیگس