ایک ایرانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو امتیازی سلوک اور ناانصافی ترک کر کے صیہونی حکومت کے ساتھ سنجیدگی سے نمٹنا چاہیے۔
فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے دنیا بھر کے یونیورسٹی طلبا اور اساتذہ کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے نیا ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ ہم تمہاری فوج کی عزت خاک میں ملا دیں گے۔
حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں کی بارش کر دی ہے۔
رفح سے فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ کے ریتیلے علاقوں کی طرف ہجرت شروع ہوگئی ہے۔
حماس نے غاصب فوج کے رفح پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ جارحیت مذاکرات کو ناکام بنانے اور جنگ بندی معاہدے کی راہ میں ثالثوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے صیہونیوں کے ارادے کو ظاہر کرتی ہے۔
سی این این نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آج رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائیاں محدود تھیں اور یہ حماس پر دباؤ بڑھانے کے تناظر میں کی گئیں۔
رفح شہر پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں بیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی شہریوں نے بڑے پیمانے پر مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور اس کی جنگی کابینہ کے خلاف ایک بار پھر زبردست مظاہرہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے میڈيا نے پیر کو ستّر میزائل ، جنوبی لبنان سے شام کے مقبوضہ جولان اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے اصبع الجلیل پر داغے جانے کی خبر دی ہے-