امریکہ میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران 900 سے زائد طلباء کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر دسیوں راکٹ داغے جانے کی خبر دی ہے۔
تل ابیب میں صیہونی حکومت کی جنگی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر صیہونی آبادکاروں اور قیدیوں کے اہل خانہ نے زبردست مظاہرہ کیا ہے۔
جینیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے عالمی ریڈکراس سوسائٹی اور انسانی حقوق کے اعلی کمیشن کے نام خطوط میں لکھا ہے: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت پر اب کسی کو حیرت نہيں ہوتی، اس نسل کشی کو فورا روکیں۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کر کے امریکی نائب صدر اور اسرائیلی صدر کی ٹیلی فونی گفتگو کی خبر دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلی عہدے داروں نے آج رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
نیویارک کی پولیس نے کولمبیا یونیورسٹی کے احاطے میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ اور جنگ غزہ کے سلسلے میں امریکہ کے دوہرے معیار کے خلاف احتجاج کرنے والے سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شلومی علاقے میں دو عمارتوں کو اپنے حملے کا نشان بنایا ہے یہ عمارتیں اسرائیلی فوج کا خفیہ ٹھکانے تھیں۔
جنوبی غزہ کے علاقے رفح پر صیہونی وحشیانہ جارحیت میں نو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف کسی بھی حملے میں شامل نہیں رہا ہے۔