عراقی حکومت کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے نام اپنے احتجاجی نوٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت کے لئے صیہونی حکومت کی جانب سے عراقی فضائی حدود کے استعمال کی مذمت کی ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی بےتحاشا حمایت کی بدولت صیہونی حکومت کی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک تصویری بیان میں غاصب صیہونیوں سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بعض صیہونی بستیوں کو فوری طور پر خالی کردیں۔
عراق کی تحریک استقامت نے مقبوضہ جولان میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور اہم ٹھکانے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےغزہ اور لبنان کے لیے 14ویں امدادی کھیپ روانہ کردی۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامت نے آج صبح کہا ہےکہ اس نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی حکومت کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ خطے میں صیہونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات اور جرائم، امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی بھر پور اسلحہ جاتی اور سیاسی حمایت کے ساتھ جاری ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نےاصفہان میں شہید عباس نیلفروشان کے جلوس جنازہ میں کہا کہ دشمن کا یہ خیال غلط ہے کہ عظیم شخصیات کی شہادت سے تحریکیں اور استقامتیں دم توڑ دیں گي ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی نئی پابندیاں مخاصمانہ ہیں جن سے موجودہ حالت میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔