طالبان کی پولیس نے افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں پوسٹرز آویزاں کیے ہیں جن پر لکھا ہے کہ مسلمان خواتین کو چاہئیے کہ اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والا حجاب کریں۔
ایران اور افغانستان کے ریلوے حکام نے ایک دوسرے سے ملاقات اور خواف ہرات، ریلوے لائن منصوبے کی تکمیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی ایک کاروائی میں ایک داعشی سرغنہ ہلاک ہو گیا۔
افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سابق سربراہ اور افغانستان کے اعلی سیاستداں عبداللہ عبداللّٰہ ہندوستان میں اپنے اہل خانہ سے ملاقات اور اس ملک میں اپنے تینتالیس روزہ قیام کے بعد افغانستان واپس پہنچ گئے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں
نئی دہلی نے طالبان کے ساتھ سفارتی تعلقات اور افغانستان میں سفارتی سرگرمیوں کے آغاز کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
طالبان نے شیعہ و سنی مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے افغانستان میں ہزارہ قوم اور شیعوں کے منصوبہ بند قتل عام کی مذمت کی ہے۔
افغانستان کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں متعدد بم دھماکوں میں 21 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دار الحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد شہید اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔