افغانستان میں ایک کروڑ بچوں کو فوری طور پر انسانی دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ افغانستان کے تعلق سے ایران، پاکستان، روس اور چین کے درمیان چارجانبہ اجلاس میں اچھا اتفاق ہوا ہے۔
طالبان کے سینیئر لیڈر نے میڈیا کے سامنے حاضر ہو کر اپنی موت سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔ یہ افواہیں، کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ایک مہینہ بعد، طالبان کے درمیان انتشار پر مبنی رپورٹوں کے بعد، اڑی تھیں۔
ایران، پاکستان، چین اور روس کے اعلیٰ سفارتکاروں نےشانگھائی سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر افغانستان کے سلسلے میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل پر راکٹ حملہ ہوا۔
افغانستان میں طالبان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ویانا اجلاس میں افغانستان کی امداد سے متعلق کئے جانے والے وعدوں پر عمل کرے اور طالبان حکومت کو امداد فراہم کرے۔
ہزاروں افغان شہریوں نے قندھار میں طالبان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
طالبان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں یہ دعوا کیا گیا ہے کہ سابق افغان صدر کے معاون اور نائب صدر امر اللہ صالح کے مکان سے انہوں نے لاکھوں ڈالر کا پتہ لگا کر انہیں ضبط کیا ہے۔
افغانستان کے کسی نامعلوم شہر سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک طالبان رکن کو ایک خاتون کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
افغانستان میں تعلیمی مراکز اور یونیورسٹیوں کو کھول ضرور دیا گیا ہے مگر کلاسیں ابھی طلبا سے خالی نظر آ رہی ہیں۔