امریکی بحریہ کا ایک ایف ۳۵ جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ صحیح سلامت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایک ٹیسٹ مشن کے دوران پیش آیا۔
ترکیہ نے اپنے پہلے ڈرون جنگی طیارے کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
لاسٹ جنریشن نامی ماحول دوست تنظیم کے حامیوں نے رن وے پر دھرنا دے کر، بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں ایئرشو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ہوگئے۔
سعودی عرب کا ایک ایف 15 جنگی طیارہ سرنگوں ہو گیا ہے۔
تنزانیہ میں ایک مسافربردار طیارہ وکٹوریا جھیل میں گر گیا ہے۔
ایران کی ماہان ایئرلائنز کے تعلقات عامہ کے ادارے نے بتایا ہے کہ تہران سے چین جانے والی پرواز صحیح و سالم اپنے مقصد کو پہنچ چکی ہے اور اس میں بم نصب ہونے کی خبر راستے میں ہی بے بنیاد ثابت ہوگئی۔
امریکہ میں ہوائی کرتب دکھاتا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے پائلٹ مارا گیا جبکہ نیوجرسی میں ایک اور چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
کلوریڈو میں دو ہوائی جہاز ہوا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
ایف 35 جنگی طیاروں کے انجن میں ایک چینی ساختہ پرزے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔