Aug ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • روس نے امریکی  ڈرون طیارے کا پتہ لگا لیا

جنگ یوکرین میں امریکہ اور مغربی ممالک روس کو ہر قسم کا نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ابھی تک انھیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کے ایک سوخو تیس جنگی طیارے  نے بحیرہ اسود کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ڈرون طیارے ایم کیو نائن اے ریپرکا پتہ لگایا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ہوائی ہدف کے تعین اور ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے فضائیہ کے ایک سوخو تیس جنگی طیارے نے پرواز کی۔ اس طیارے کے پائلٹ نے پتہ لگایا کہ یہ امریکی فضائیہ کا ڈرون ایم کیو نائن اے ریپر تھا۔
روسی وزارت دفاع نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ روس کے جنگی طیارے کے قریب آنے کے بعد امریکی ڈرون نے اپنا راستہ تبدیل کرلیا اور وہ اپنے راستے کی مخالف سمت میں چلا گیا۔
جنگ یوکرین میں امریکہ اور مغربی ممالک روس کو ہر قسم کا نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ابھی تک انھیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس