Sep ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran

ہنگری کے ایئرشو میں امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو جانے کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کے قومی ایمبولینس خدمات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اسپورٹس طیارہ تھا جو گر کر تباہ ہوگیا اور دونوں پائلٹ  ہلاک ہوگئے۔
ہنگری کے قومی ایمبولینس خدمات کے ترجمان کے مطابق یہ طیارہ ایک کار کے قریب گر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اس کار میں سوار تین افراد بری طرح سے جل گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا۔ آخری اطلاع کے مطابق ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
اس واقعے میں ایک اور شخص کے بھی جلنے کی رپورٹ ملی ہے۔ طیارہ حادثے کی ابھی کسی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو جانے کے بعد ہنگری کا ایئرشو بھی روک دیا گیا۔

ٹیگس