رواں اور آئندہ مالی سال کے دوران یورپ کی معاشی صورتحال مایوس کن ہے۔
ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے موجودہ مالی سال میں ملک کی ترقی کی شرح سات فیصد رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستان میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل دو ہزار اکیس پر دستخط کردیئے ہیں ۔
پاکستان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ نے لاکھوں افغان شہریوں کو ابتر معاشی صورتحال سے بچانے کے لیے نیا پروگرام پیش کر دیا ہے۔
پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط تسلیم کرلی ہیں۔
ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، امریکہ کیجانب سے کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک، دخل اندازی یا دباؤ کے بغیر جلد سے جلد ایران کی قانونی درخواست کا جواب دے۔
ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے عالمی اداروں میں ایرانی سفارت کاروں کے خلاف اپنے غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ بند نہیں کیا تو عالمی عدالت انصاف میں اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے چھے ارب ڈالر کے قرضوں کے لئے ٹیکسوں میں مزید اضافے کی مخالفت کی ہے۔