ایف آئی اے نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کو گرفتار کرنے کی اجازت مانگ لی۔
سپریم کورٹ نے حکومت کو ای سی ایل ترامیم پر اٹھنے والے اعتراضات کو ختم کرنے اور ترامیم کو قانونی دائرے میں لانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں وفاقی حکومت کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے لیکر آج تک تمام وزرائے اعظم کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف چیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے سرکاری رویئے کے معاملے کو سپریم کورٹ اور انسانی حقوق کے فورم میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستانی عدالت عظمی نے بنارس کی سول عدالت میں گیان واپی کیس کی سماعت پر جمعرات کو پابندی لگادی۔
ہندوستان میں گیان واپی مسجد کے سروے کے دوران کیس کے دونوں فریقوں نے اپنے الگ الگ دعوے کئے ہیں۔
پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری طور پر واپس لئے جانےکا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں، حمزہ شہباز نے بحثیت وزیراعلی عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سےخارج کرنے کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے گورنر پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کل تک وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیلئے اقدامات کریں۔