اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سید عباس عراقچی کے دورہ چین کا اعلان کیا ہے۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ڈی-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں خطے کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اور شام کو تباہ کرنے کی اس کی کوشش کو روکے لئے فوری اور موثرطور پر علاقائی ملکوں کا متحرک ہونا ضروری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی حالیہ کارروائياں مغربی ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے صیہونی حکومت اور امریکہ کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر مغرب اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں دوبارہ لگانے کی دھمکی دیتا رہا تو ایران کا نیوکلیر ڈاکٹرائن ممکنہ طور پر ہتھیاروں کی سمت میں مڑ جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے پاکستان دورے پر اسلام آباد سے ہمارے رپورٹر علی رضوی کی خاص رپورٹ
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کی سرزمین پر حملہ ہوا ہے اور فطری بات ہے کہ بروقت جواب دیا جائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے غاصبوں کی ایران پر حملے کی دھمکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جانتے ہيں کہ اگر ایٹمی تنصیبات پر حملہ کریں گے تو انہیں کیسا جواب دیا جائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے کے حالات کے بارے میں مذاکرات کے لیے اپنے دورۂ بحرین میں اس ملک کے بادشاہ عیسی بن سلمان آل خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔