ایران کسی کو خطے کے اندر یا باہر اپنے قومی مفادات کے خلاف اتحاد بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا.
ایران کے نائـب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی نظر مستقبل پر تاہم ماضی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقومی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور صلاح و مشورے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور یورپ خاص مقصد کے لئے بنائے جانے والے نظام (SPV) پر قریبی رابطے میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس خصوصی مالیاتی میکنزم کا جلد اعلان کردیا جائے گا.
ایران اور ہندوستان کے نائب وزرائے خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والی ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادل خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے جوہری معاہدے پر کاربند رہنے پر تاکید کی ہے۔
سنیئر ایرانی سفارتکار نے جوہری معاہدے کی آئندہ صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں ایران کے شامل رہنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ یورپی ممالک، روس اور چین مثبت اقدامات اٹھائیں.
ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار اور نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے سلسلے میں یورپ کے ساتھ مذاکرات کے تسلسل کا کوئی واضح مستقبل نظر نہیں آ رہا ہے۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پچھلے دو ہفتے کے دوران ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپ کے ساتھ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے تاہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی ایرانی مذاکرات کار نے ایران مخالف صہیونی وزیراعظم کے حالیہ دعووں پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کا تماشا مضحکہ خیز اور بچہ گانہ تھا جسے ہم برسوں سے دیکھتے آرہے ہیں.