عراق میں داعش کی نابودی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر عراقی سیاسی اتحاد فتح کے سربراہ ھادی العامری نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے میں ایران اور حزب اللہ کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
عراق کے صوبے ذیقار میں ایک شخص کو عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف ہوئے احتجاج میں 27 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
عراقی فوج نے کربلائے مقدس میں ایک خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے عراق کے صوبے الانبار کے مشرق میں دہشتگرد ٹولے داعش کے پروپگنڈہ سیل کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
عراق کے موصل شہر میں واقع ترک فوج کے غیر قانونی اڈے پر 8 راکٹ فائر کیے گئے۔
عراقی فورسز نے ایران کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی سب سے بڑی کھیپ کا پتہ لگایا اور اسے ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
عراق کے وزیراعظم اور عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر محمد شیاع السودانی نے ملک میں قانون کی حکمرانی اور عراق کا وقار بحال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے مشرقی بغداد میں بدر تنظیم کے ایک لیڈر کی شہادت کی خبر دی ہے۔
عراق کے نامزد وزیر اعظم نے ایک بار پھر کہا ہے کہ عراق کے سرکاری اداروں سے مالی بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا۔
داعش کا مقامی سرغنہ عراقی فضائیہ کی بمباری میں مارا گیا ہے۔آپریشن کے دوران داعش کے دیگر دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاع ہے۔