پاکستان کے وزیر اعطم نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لئے پاکستان پر کوئی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
اسرائیل کے لؤمی بینک کے ساتھ معاہدے کے بعد بینک الاسلامی کے بائیکاٹ کی بین الاقوامی مہم شروع ہوگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی فضائيہ کی نگرانی اور پائیلٹوں کی ٹریننگ اسرائیل کرے گا۔ یہ پیشکش امریکہ و اسرائیل کو خود عرب امارات نے دی ہے۔
خودساختہ اسرائیلی حکومت اور خلیج فارس کے بعض ممالک مشترکہ میزائل دفاعی نظام پر کام شروع کرنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہيں۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ تنظیم سیاسی اور مزاحمتی میدان میں ایک ساتھ آگے بڑھتے ہوئے فلسطینی قوتوں کے درمیان مصالحت کے لیے کوشاں ہے۔
انڈونیشیاء اور تیونس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار نہیں کرسکتے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے سینئر رہنما محمود الزہار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے تعاون سے سرزمین فلسطین کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔
انفرہ نے خودساختہ اسرائیلی حکومت کے لئے اپنے سفیر کو تل ابیب ميں تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے
بعض ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے ریاض کی ہدایت پر تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے عرب ملکوں پر تنقید نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیل کی ریاستی سرپرستی میں انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے میں نئی کھدائیاں شروع کر دی ہیں۔