ہیومن رائٹس واچ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر صیہونی حکومت پر پابندیاں لگائیں۔
یونیسیف نےعالمی برادری سے ایک بار پھر غزہ میں بچوں کی ناگفتہ بہ صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے پیر کی صبح ایک بار پھر غزہ کے شفا اسپتال پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے اور اسپتال کا محاصرہ کرلیا ہے۔
تہران میں حماس کے نمائندے نے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت اور ان کی کابینہ کے وزراء کی انتہا پسندانہ سوچ انہیں مذاکرات کی اجازت نہیں دے گی۔
یورپی یونین کی کمشنر برائے ہم آہنگی اور اصلاحات ایلیسا فریرا نےغزہ کے لیے زیادہ سے زیادہ انسانی امداد کی ترسیل کے مقصد سے غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے-
ایران کے وزیرخارجہ نے استقامتی گروپوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا ہے۔
یمن کے عوامی رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ غزہ میں شہدا اور زخمیوں کی تعداد مہذب دنیا کے لئے باعث ننگ و عار ہے۔
رمضان المبارک میں غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کے جاری حملوں کے ساتھ ہی فلسطینی مزاحمت نے بھی جارح اسرائیلی فوجیوں کے حملوں کاجواب راکٹوں اور میزائلوں سے دیا ہے۔
استقامتی محاذ نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔
صدر پاکستان نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار ہمدردری کرتے ہوئے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کی مدد کرنے اور غاصب اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا خاتمہ کرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔