عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کی ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے ایک بار پھر صیہونیوں کا یہ دعوی دوہرایا ہے کہ وہ نیل سے فرات تک ایک گریٹر اسرائیل تشکیل دے گا۔
تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمالی کیمپ جبالیہ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران گھات لگا کر بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کو ہلاک کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج مسئلہ فلسطین دنیا کے سب سے بڑے مسئلے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ پٹی میں واقع شہدائے الاقصی ہسپتال میں بےگھر فلسطینیوں کے خیموں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے رہائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی حکومت کے جاری حملوں میں اٹھارہ افراد شہید ہوئےہیں۔
غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی صحافی وفا العودینی اور ان کے خاندان کے افراد شہید ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ غزہ کے وسطی علاقے میں ان کے گھر پر کیا گیا تھا۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک کے دورے پر امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور لبنانی عام شہریوں کے قتل عام پر یورپی ممالک کیوں خاموش ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ سے غزہ اور لبنان میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ کردیا۔