صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، لیکن ہم ہر جگہ اور ہر ظلم کے خلاف کھڑے رہیں گے اور ہم ظالم کے دشمن رہيں گے ۔
حماس نے ایک بیان جاری کرکے مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے قتل عام کو وحشتناک ترین نسل کشی قرار دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے بارے میں نئی تحقیقات انجام دے گا۔
مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں واقع نور شمس پناہ گزیں کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملےمیں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے میں 7 اکتوبر سے جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 405 بتائی ہے۔
طبی ذرائع نے سنیچر کی رات رپورٹ دی ہے کہ مرکزی اور جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں ستر سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین میں حیفا بندرگاہ پر نیا حملہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں اپنے مجرمانہ اقدامات جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر کئی مسجدوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ہی وہاں رکھے قرآن مجید کی بے حرمتی کی۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی دنیا کے لیے چیلنج ہے، انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والی اسرائیلی ریاست کو کٹہرے میں کھڑا نہ کیا گیا تو عالمی ادارے خود کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔
غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کی تازہ ترین جارحیت میں 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔