Oct ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • تہران میں فلسطینی بچوں اور نوجواں کے ساتھ یکجہتی کے لئے عظیم الشان اجلاس کا انعقاد

آج تہران کے اسلامی سربراہی اجلاس ہال میں فلسطینی بچوں اور نوجواں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے جس میں ملکی و غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔

اس سربراہی اجلاس میں یمن، لبنان، پاکستان، جنوبی افریقہ، ہندوستان اور الجزائر کے نمائندے بھی موجود تھے -اجلاس میں فلسطین کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیاجا رہا ہے۔  فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت کی کمیٹی کے سربراہ آیت اللہ محمد حسن اختری نے اس اجلاس میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے دنیا میں صیہونی حکومت کی تنہائی کا ذکر کیا اور غزہ میں اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر نو کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس سے تہران میں حماس کے نمائندے خالد القدومی نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں آپریشن طوفان الاقصی کو صیہونی حکومت کی ماہیت کو بے نقاب کرنے کا ایک اہم موڑ قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے بیس ہزار بچوں سمیت چہھترہزار سے زائد شہداء کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود اب بھی فعال اور زندہ ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر یمن نے فلسطینی عوام کی استقامت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہ گئی ہے۔  

 

ٹیگس