ایران کے وزیر خارجہ نے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات میں تہران اور انقرہ ہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہونی کہا کہ آج دنیا تاریخ بشریت کی سب سے بڑی نسل کشی کی شاہد ہے۔
حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں غاصب صیہونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک اور ایک ڈی نائن بلڈوزر کو تباہ کردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی حمایت کے تحت صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
ہالینڈ میں ایران کے سفیر نے ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نام ایک خط لکھ کر صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے یحیی سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے شہید السنوار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی السنوار شہادت کی جستجو اور تلاش میں رہتے تھے
یمن، اردن اور ترکیہ کے عوام نے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے صیہونی فوجی اڈوں کو ایک بار پھر بڑے حملے کا نشانہ بنایاہے جس میں صیہونیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہالینڈ میں بھی عوام نے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔